اس وقت پاکستان 27ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت ملک پر چڑھا کر گئی ہے،یہ الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا۔اگلے پانچ دنوں میں پارٹی کا منشور پیش کریں گے ۔عمران خان

اس وقت پاکستان 27ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت ملک پر چڑھا کر گئی ہے،یہ الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا۔اگلے پانچ دنوں میں پارٹی کا منشور پیش کریں گے ۔عمران خان

اس وقت پاکستان 27ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت ملک پر چڑھا ... 02 جولائی 2018 (22:06) 10:06 PM, July 02, 2018

سرگودھا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتنی تباہی کبھی نہیں مچی جتنی پچھلے پانچ سالوں میں ہوئی ہے ۔ مہنگائی سے غریب سے غریب ہوتا جا رہا ہے ۔ اس وقت پاکستان 27ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت ملک پر چڑھا کر گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین ہفتوں میں زبر دست مقابلہ ہوگا جو بھی پارٹی کامیاب ہوگی اس کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ گا ۔ عوام کے پاس ایک موقع ہے ۔ اس وقت ملک کو وہی پارٹی اس مشکل سے نکال سکتی ہے جو نظام میں تبدیلی لائے گی ۔یہ الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا۔اگلے پانچ دنوں میں پارٹی کا منشور پیش کریں گے ۔

ضرور پڑھیں:الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے امیدواروں کیخلاف ان ایکشن۔

ضرور پڑھیں:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاکستان میں اتنی تباہی کبھی نہیں مچی جتنی پچھلے پانچ سالوں میں ہوئی ہے ۔ مہنگائی سے غریب سے غریب ہوتا جا رہا ہے ۔ یہ ظلم کا نظام ہے ۔ اس وقت پاکستان 27ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت ملک پر چڑھا کر گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین ہفتوں میں زبر دست مقابلہ ہوگا جو بھی پارٹی کامیاب ہوگی اس کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ گا ۔ عوام کے پاس ایک موقع ہے ۔ اس وقت ملک کو وہی پارٹی اس مشکل سے نکال سکتی ہے جو نظام میں تبدیلی لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قوم تبدیلی کے لئے تیار ہے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار لوگوں کے پاس جائیں اور مسلم لیگ ن کو کمزور نہ سمجھیں کیونکہ پانچ سال حکومت کرنے کی وجہ سے وہ اور بھی مضبوط ہوئے ہیں۔یہ عام الیکشن نہیں ہے ، اللہ نے ہمیں راستہ بدلنے کا موقع دیا ہے اور اس الیکشن میں پاکستان کا فیصلہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن پاکستان کو تبدیل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے اور ہم کسانوں کے لئے ایک خاص پیکج لیکر آئے ہیں اور کسان کو دلدل سے نکالیں گے ۔ کسان جب مشکلات سے نکلے گا تو ملک میں خوشحالی آئے گی ۔

متعلقہ خبریں