
بلاول بھٹو زرداری پر پتھراؤ کرنے والوں کو سوال کا حق تھا لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ایم کیو ایم سے بڑی آواز بلند
02 جولائی 2018 (21:30)بلاول بھٹو زرداری کے لیاری جانے اور ان پر ہونے والے پتھراؤ کے بارے میں ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ :"تمام لوگوں کا حق بنتا ہے کہ وہ اپنے امیدواروں سے سوال کریں ,مظاہرہ کرنا بھی ووٹرز کا حق ہے اور سب سے اچھا مظاہرہ یہ ہے کہ پی پی پی کو ووٹ نہ دیں اور جو سوال لیاری کے عوام اٹھا رہے ہیں اور اب پورے کراچی کے عوام پی پی پی کے خلاف یہ سوال اٹھائیں گے.
ضرور پڑھیں:مسلم لیگ (ن) نے تحریکِ انصاف کی اہم وکٹ گر ا دی
ضرور پڑھیں:یورپی شاہی خاندان سے متعلقہ اہم فرداسلام آباد پہنچ آئے،اور آتے ہی بڑا اعلان بھی کر دیا
ہم بھی جس حلقے میں جاتے ہیں وہاں پانی کا ہی سوال ہوتا ہے - لیکن پتھراؤ کرنا یا کروانا یہ ایک بہت ہی نامناسب بات ہے کراچی میں خدا خدا کر کے نسبتاً بہتر صورت حال ہے امن کی -تو اس طرح کے قدم سے امن خراب ہو سکتا ہے کسی کے اوپر نہ پتھراؤ ہونا چاہیے نہ کروانا چاہیے آپ بات کریں نعرے لگائیں اور ووٹ نہ دینے کی اپیل کریں پیپلز پارٹی اس لیے مجرم ہےکہ انہوں نے بلدیاتی حکومتوں کو اختیار نہیں دیا کیونکہ وہاں سے ہیسہ آتا ہے اور کرپشن ہو سکتی ہے -تو اس لیےلوگ ان سے سوال کرتا ہیں کہ پانی کیوں نہیں آتا -ہمارے امیدواروں سے بھی لوگ یہ سوال کریں گے اور ہمارے پاس اس کا جواب ہے اور ہمارے خلاف تو دو تین جماعتوں نے باقاعدہ پروپیگنڈا بنایا ہوا ہے کہ ان کے ساتھ بھی یہ ہی کریں گے انہوں نے اپنے کارکنوں کو اکسایا ہے ہمارے خلاف اس طرح کے اقدامات کرنے کے لیے -"