
دھاندلی سے بچنے کے لیے سندھ حکومت کا بڑا اقدام،وہ کر دکھایا جو اور کوئی صوبہ نہ کر سکا۔
02 جولائی 2018 (20:51)دھاندلی سے بچنے کے لیے سندھ حکومت نے تمام پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اجازت دے دی ہے - سندھ حکومت نے بیس ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اجازت دی ہے,
ضرور پڑھیں:مسلم لیگ (ن) نے تحریکِ انصاف کی اہم وکٹ گر ا دی
ضرور پڑھیں:سوشل میڈیا الیکشن میں بڑی بڑی سیاسی شخصیات کی ذلت کا باعث
منصوبے کے مطابق یہ کیمرے صوبے کے پانچ ہزار چھ سو چھہتر حساس پولنگ سٹیشنز میں نصب کیے جائیں گے ہر پولنگ سٹیشن پر تین کیمرے نصب کیے جائیں گے اخراجات بہت زیادہ ہونے کے باعث کیمروں کو خریدنے کے بجائے انہیں کرائے پر حاصل کیا جائے گا سی سی ٹی وی کیمروں کی تمام پولنگ اسٹیشنز پر نصب کرنے کا کام نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز کارپوریشن کے زمہ لگائی گیا ہے یہ کیمرے ٹو میگا پکسل ایچ ڈی کوالٹی کی ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں انہیں فعال رکھنے کے لیے جنریٹرز اور یو پی ایس کا انتظام بھی کیا گیا ہے -