پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے ۔ 02 جولائی 2018 (16:46) 4:46 PM, July 02, 2018

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت کی جانب سے دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹرانسپورٹرز نے انٹرسٹی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹرزاونرزفیڈریشن نے کہا ہے کہ 5جولائی تک تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اگرتیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیاتوگاڑیاں کھڑی کردیں گے۔

ضرور پڑھیں:پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اگر سمندر کا پانی بھی میٹھا کرنا پڑا تو کریں گے،لیاری کوسمندر کا پانی نیچا کرکے ۔۔۔۔۔۔۔۔بلاول بھٹو زرداری کا اپنی نوعیت کا عجیب و غریب وعدہ

ضرور پڑھیں:پاک آرمی کے جوانوں نے التر پیک کو سر کرنے والے 3 غیرملکی پیما ﺅ ں میں سے 2 کو بچالیا

ضرور پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری چمی لینے پر برا منا گئے۔

یاد رہیکہ نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت99روپے50پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی، نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، یاد رہے کہ رواں ماہ 11جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی لیٹر21.41پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں