نوازشریف دھاندلی کاڈھنڈوراپیٹنے اور فوج پرالزام لگانے کامنصوبہ بنارہے ہیں،آئی ایس آئی پرجھوٹاالزام لگانااسی سازش کی کڑی ہے۔بدقسمتی ہے نوازشریف بھی بانی ایم کیو ایم کی ڈگر پر۔۔۔۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔۔چودھری شجاعت نے نواز شریف کا انجام بتا دیا

نوازشریف دھاندلی کاڈھنڈوراپیٹنے اور فوج پرالزام لگانے کامنصوبہ بنارہے ہیں،آئی ایس آئی پرجھوٹاالزام لگانااسی سازش کی کڑی ہے۔بدقسمتی ہے نوازشریف بھی بانی ایم کیو ایم کی ڈگر پر۔۔۔۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔۔چودھری شجاعت نے نواز شریف کا انجام بتا دیا

نوازشریف دھاندلی کاڈھنڈوراپیٹنے اور فوج پرالزام لگانے کامنصوبہ بنارہے ... 02 جولائی 2018 (16:28) 4:28 PM, July 02, 2018

چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف دھاندلی کاڈھنڈوراپیٹنے اور فوج پرالزام لگانے کامنصوبہ بنارہے ہیں،سیکیورٹی ادارے پرجھوٹاالزام لگانااسی سازش کی کڑی ہے۔

چودھری شجاعت نے کہاکہ اقبال سراج کی تردیدکے باوجودنوازشریف بارباراس الزام کو دہرارہے ہیں، وہ ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں اورالیکشن کومشکوک بناکرملبہ اداروں پرڈالناچاہتے ہیں،آئی ایس آئی پرجھوٹاالزام لگانااسی سازش کی کڑی ہے۔بدقسمتی ہے نوازشریف بھی بانی ایم کیو ایم کی ڈگر پر چل رہے ہیں ، نوازشریف کو متنبہ کردوں کہ وہ بانی ایم کیو ایم کاانجام ذہن میں رکھیں۔

ضرور پڑھیں:لاڈلے کو جتوانے کیلئے کوئی بھی انتظام کرلیں، پچیس جولائی کو فیصلہ ۔۔۔۔۔۔مریم اورنگ زیب کا دعوی

ضرور پڑھیں:مسلم لیگ (ن) نے تحریکِ انصاف کی اہم وکٹ گر ا دی

ضرور پڑھیں:علامہ خادم حسین رضوی بھی سیاسی میدان میں سرگرم،کراچی پہنچ گئے،وہ لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر بیرونی قرضے اتا ریں گے اور ملک میں وی آئی پی کلچر اور سود کا ۔۔۔۔۔خادم حسین رضوی کا اعلان

ضرور پڑھیں:مریم نواز کی الیکشن مہم کیلئے لیگی کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا۔ ۔

قبل ازیں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے حامی انتخابی نتائج کو متنازع کرنے کی منظم کوشش کررہے ہیں جس کے لئے نوازشریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے، نوازشریف لندن میں بات کرتے ہیں اور فوج پر مسلسل تنقید کررہے ہیں، انہوں نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے ،ہم نوازشریف اور (ن) لیگ کے بیانیے کی مذمت کرتے ہیں، ان کے بیانیے کی وجہ سے ہی پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کا گورنر قبائلی علاقوں کا انتظامی سربراہ ہے اوریہ روایت رہی ہے کہ باقی گورنر تبدیل ہوں نہ ہوں لیکن گورنر کے پی کے تبدیل ہوتے ہیں لیکن اس بار ہمیں نہیں سمجھ آرہی انہیں تبدیل کیوں نہیں کیا جارہا۔ہم لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ کی مذمت کرتے ہیں، تشدد کے ماحول میں سیاست نہیں ہوتی، شدید گرمی میں پانی نہ ملنے پر لیاری کے لوگوں کا احتجاج اپنی جگہ ہے لیکن تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے۔

یاد رھیکہ نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی جارہی ہے اور سینٹ کے الیکشن میں کھیلا جانیوالا کھیل عام انتخابات میں کھیلا جارہا ہے ۔ اس موقع پر جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کا رانا اقبال سراج سے کوئی رابطہ ہواہے ؟ تو مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ میں بغیر تصدیق کے کوئی بات نہیں کرتا ۔ اقبال سراج سے کل والے واقعہ کے بعد بات ہوئی تھی اور میں ان سے بات کرکے تمام حقائق جانے تھے ۔ حالیہ واقعات انتہائی افسوناک ہیں، ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور ان پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے دبا ڈالا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کو جیپ کے نشان پر آزاد الیکشن لڑنے کے لیے بھی مجبور کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دکھ اور افسوس ہوتا ہے جب چوہدری نثار ان کے متعلق بات کرتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ آج تک چوہدری نثار کی باتوں کا جواب نہیں دیا، ان کی باتیں مجھے دکھ دیتی ہیں، نہیں چاہتا کہ ان باتوں کا جواب دوں۔انھوں نے سوال کیا کہ ڈالر 125 روپے پر پہنچ گیا ہے، اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے، ہماری حکومت جانے کے بعد ڈالر 104 سے 125 روپے پر کیسے پہنچا۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں، اگر اہلیہ کی بیماری عام نوعیت کی ہوتی تو اتنے دن لندن میں نہ رہنا پڑتا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، ان کی صحت بہتر ہونے پر ہی ملک واپس جاؤں گ

متعلقہ خبریں