نوازشریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے،مریم نواز کے حامی یہ کام متنازع کرنے کی منظم کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔ فواد چوہدری کا بڑا الزام

نوازشریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے،مریم نواز کے حامی یہ کام متنازع کرنے کی منظم کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔ فواد چوہدری کا بڑا الزام

نوازشریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے،مریم نواز کے حامی یہ کام ... 02 جولائی 2018 (16:13) 4:13 PM, July 02, 2018

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے حامی انتخابی نتائج کو متنازع کرنے کی منظم کوشش کررہے ہیں جس کے لئے نوازشریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے، نوازشریف لندن میں بات کرتے ہیں اور فوج پر مسلسل تنقید کررہے ہیں، انہوں نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے ،ہم نوازشریف اور (ن) لیگ کے بیانیے کی مذمت کرتے ہیں، ان کے بیانیے کی وجہ سے ہی پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل ہوا۔

ضرور پڑھیں:لاڈلے کو جتوانے کیلئے کوئی بھی انتظام کرلیں، پچیس جولائی کو فیصلہ ۔۔۔۔۔۔مریم اورنگ زیب کا دعوی

ضرور پڑھیں:مسلم لیگ (ن) نے تحریکِ انصاف کی اہم وکٹ گر ا دی

ضرور پڑھیں:علامہ خادم حسین رضوی بھی سیاسی میدان میں سرگرم،کراچی پہنچ گئے،وہ لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر بیرونی قرضے اتا ریں گے اور ملک میں وی آئی پی کلچر اور سود کا ۔۔۔۔۔خادم حسین رضوی کا اعلان

ضرور پڑھیں:مریم نواز کی الیکشن مہم کیلئے لیگی کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا۔ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کا گورنر قبائلی علاقوں کا انتظامی سربراہ ہے اوریہ روایت رہی ہے کہ باقی گورنر تبدیل ہوں نہ ہوں لیکن گورنر کے پی کے تبدیل ہوتے ہیں لیکن اس بار ہمیں نہیں سمجھ آرہی انہیں تبدیل کیوں نہیں کیا جارہا۔ہم لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ کی مذمت کرتے ہیں، تشدد کے ماحول میں سیاست نہیں ہوتی، شدید گرمی میں پانی نہ ملنے پر لیاری کے لوگوں کا احتجاج اپنی جگہ ہے لیکن تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے

متعلقہ خبریں