جینز پہننے سے منع کیوں کیا؟ ایک عورت نے اس کی چار بیٹیوں کیساتھ ملکر شوہر کیساتھ وہ کر ڈالا کہ انسانیت شرما جائے

جینز پہننے سے منع کیوں کیا؟ ایک عورت نے اس کی چار بیٹیوں کیساتھ ملکر شوہر کیساتھ وہ کر ڈالا کہ انسانیت شرما جائے

جینز پہننے سے منع کیوں کیا؟ ایک عورت نے اس کی چار بیٹیوں کیساتھ ملکر شوہر ... 02 جولائی 2018 (14:04) 2:04 PM, July 02, 2018

بھارت مں ایک عورت اور اس کی چار بیٹیوں نے جینز پہننے کی اجازت نہ دینے پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کے لیے قاتل کی خدمات حاصل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس سب انسپکٹر مہربان علی کی لاش جسم شاہ جہان پور، اتر پردیش میں اس کے گھر سے 250 میٹر کے فاصلے پر واقعے سیوریج کے نالے سے ملی۔

علاقے میں لگے کیمروں اور گھر کے تمام افراد کے فون کالز کی تحقیق کرنے سے ہی یہ کیس حل ہوگیا۔ اس کے بعد مہربان علی کی بیوی اور بیٹیوں نےاعتراف جرم بھی کر لیا۔

ضرور پڑھیں:جب میگن میرکل نے اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش کی تو برطانیہ میں بھونچال آ گیا ،مگر ایسا کیوں ہوا وجہ جانکر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔

ضرور پڑھیں:پہلے زیادتی کی کوشش کی ،ناکامی پر زندہ جلا دیا۔

ضرور پڑھیں:بھارتی جوہریوں نے 6690 ہیروں سے انگوٹھی بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔قیمت اتنی کہ دنیا حیران

صدر بازار پولیس سٹیشن کے انسپکٹر دیا چند شرما نے بتایا کہ مہربان علی کی لاش گھر کے قریب سے ملنے پر ہی انہیں گھر والوں پر شک ہو گیا تھا۔ انسپکٹر دیا چند نے جب مہربان علی کی بیوی زاہدہ کا نمبر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ہر روز باقاعدگی سے ایک نمبر پر فون کرتی ہے۔

واضح ثبوتوں کی بنا پر زاہدہ اور اس کی بیٹیوں کو اعتراف جرم کرنا ہی پڑا۔ ان پانچوں عورتوں نے تحسین اور احسان کو قتل کے بدلے ایک لاکھ بھارتی روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں