داعش کی ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر بغدادی کی یہ تصویر موجود ہے،لیکن اسکی اصل حقیقت جانکر آپ بھی ہنس پڑیں گے

داعش کی ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر بغدادی کی یہ تصویر موجود ہے،لیکن اسکی اصل حقیقت جانکر آپ بھی ہنس پڑیں گے

داعش کی ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر بغدادی کی یہ تصویر موجود ہے،لیکن اسکی اصل ... 02 جولائی 2018 (13:11) 1:11 PM, July 02, 2018

سوشل میڈیا پر داعش کے ارکان تنظیم کے ہفت روزہ جریدے "النبأ" کے سر ورق پر داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ تصویر میں البغدادی متعدد رقّاصاؤں کے جھرمٹ میں نظر آ رہا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نوجوان ہیکروں نے داعش کے جریدے النبأ کی ویب سائٹ ہیک کرنے میں کامیابی حاصل کر لی اور داعش کے سربراہ البغدادی کی ایک تصویر جاری کر دی جس میں اس کے اطراف رقّاصائیں موجود ہیں۔مذکورہ ہیکروں کے گروپ نے خود کو "داعشگرام" کا نام دیا ہے۔البغدادی کی اس تصویر کے ساتھ ایک اداریہ بھی شامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داعش کا سربراہ "تنظیم کی ٹیم کے " 16 ویں فٹبال عالمی کپ میں کوالیفائی کرنے کی خوشی منا رہا ہے۔

ضرور پڑھیں:جب میگن میرکل نے اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش کی تو برطانیہ میں بھونچال آ گیا ،مگر ایسا کیوں ہوا وجہ جانکر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔

ضرور پڑھیں:بچی کو اہل خانہ نے دفنا دیا،رونے کی آواز سنکر کر قبر کھولی تو پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔

ضرور پڑھیں:بیٹیاں آج بھی زندہ دفن کی جاتی ہیں،نوزائیدہ بچی زندہ دفن

ضرور پڑھیں:پہلے زیادتی کی کوشش کی ،ناکامی پر زندہ جلا دیا۔

داعشگرام گروپ کے ارکان نے میل آن لائن ویب سائٹ کو بتایا کہ وہ اس جریدے کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے ہر شخص کا ڈیٹا ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ اُس کا تعاقب کیا جا سکے۔ہیکر گروپ کے مطابق داعش کے 120 گروپوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں ہر گروپ تقریبا 150 ارکان پر مشتمل تھا۔ تنظیم پر اس سائبر حملے کے لیے درجنوں نجی اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔عراقی گروپ کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف اُس کی کارروائیاں جاری ہیں تا کہ تنظیم بوکھلاہٹ کا شکار ہو جائے۔

متعلقہ خبریں