
آپ کو حکومت مل گئی پوری دنیا کی حکمرانی مل گئی لیکن آپ نے اللّٰہ کو بھی جواب دینا ہے یا نہیں دینا۔۔۔عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید کا
02 جولائی 2018 (12:18)تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید نے بھی عمران خان کو سجدہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے - ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جو بھی کریں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں ن نے اللّہ کو منہ نہیں دکھانا - مفتی سعید کا کہنا ہے کہ :" عمران خان صاحب نے جو کچھ کیا ہے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں -کیا کرنے جا رہے ہیں یہ سارے لیڈر -محض اس کیے کہ یہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ ان کو حکومت مل جائے گی ہم نے مانا کہ آپ کو حکومت مل گئی پوری دنیا کی حکمرانی مل گئی لیکن آپ نے اللّٰہ کو بھی جواب دینا ہے یا نہیں دینا -"
ضرور پڑھیں:مسلم لیگ (ن) نے تحریکِ انصاف کی اہم وکٹ گر ا دی
ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی کا پانچ تنظیموں سے سیٹ ایڈجسٹمٹ کا فیصلہ،جن میں دو مذہبی جماعتیں شامل
یاد رہیکہ عمران خان ا س بات کی وضاحت دے چکے ہیں کہ انہوں نے سجدہ نہیں کیا بلکہ ادبی بوسہ دیا ہے۔