یار یار نہ رہا، دکھ اور افسوس ہوتا ہے جب چوہدری نثار ان کے متعلق بات کرتے ہیں۔آج تک چوہدری نثار کی باتوں ۔۔۔۔۔۔نواز شریف کا چودھری نثار سے دکھ بھرا گلہ

یار یار نہ رہا، دکھ اور افسوس ہوتا ہے جب چوہدری نثار ان کے متعلق بات کرتے ہیں۔آج تک چوہدری نثار کی باتوں ۔۔۔۔۔۔نواز شریف کا چودھری نثار سے دکھ بھرا گلہ

یار یار نہ رہا، دکھ اور افسوس ہوتا ہے جب چوہدری نثار ان کے متعلق بات کرتے ... 02 جولائی 2018 (11:22) 11:22 AM, July 02, 2018

نواز شریف کا کہنا تھا کہ دکھ اور افسوس ہوتا ہے جب چوہدری نثار ان کے متعلق بات کرتے ہیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ آج تک چوہدری نثار کی باتوں کا جواب نہیں دیا، ان کی باتیں مجھے دکھ دیتی ہیں ، نہیں چاہتا کہ ان باتوں کا جواب دوں۔انھوں نے سوال کیا کہ ڈالر 125 روپے پر پہنچ گیا ہے ، اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے ، ہماری حکومت جانے کے بعد ڈالر 104 سے 125 روپے پر کیسے پہنچا۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں ، اگر اہلیہ کی بیماری عام نوعیت کی ہوتی تو اتنے دن لندن میں نہ رہنا پڑتا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ، ان کی صحت بہتر ہونے پر ہی ملک واپس جاؤں گ

ضرور پڑھیں:بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کے لیے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔فضل الرحمان ایک مقناطیس ہے جدھر طاقت ہوتی ہے وہاں جا کر ۔۔۔۔۔۔عمران خان کا اکرم درانی کے گڑھ میں ایم ایم اے پر تنقیدی گولہ باری

ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی کا پانچ تنظیموں سے سیٹ ایڈجسٹمٹ کا فیصلہ،جن میں دو مذہبی جماعتیں شامل

ضرور پڑھیں:علامہ خادم حسین رضوی بھی سیاسی میدان میں سرگرم،کراچی پہنچ گئے،وہ لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر بیرونی قرضے اتا ریں گے اور ملک میں وی آئی پی کلچر اور سود کا ۔۔۔۔۔خادم حسین رضوی کا اعلان

ضرور پڑھیں:نوازشریف سے پاناما لیکس پر قوم کو سچ بتانے کا کہا، اور اداروں پر تنقید سے منع کیا، کیا یہ ان سے۔۔۔۔۔۔۔چوہدری نثار نے پھر ن لیگ کا کٹھا چٹھا کھول دیا۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی جارہی ہے اور سینٹ کے الیکشن میں کھیلا جانیوالا کھیل عام انتخابات میں کھیلا جارہا ہے ۔ اس موقع پر جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کا رانا اقبال سراج سے کوئی رابطہ ہواہے ؟ تو مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ میں بغیر تصدیق کے کوئی بات نہیں کرتا ۔ اقبال سراج سے کل والے واقعہ کے بعد بات ہوئی تھی اور میں ان سے بات کرکے تمام حقائق جانے تھے ۔ حالیہ واقعات انتہائی افسوناک ہیں ، ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور ان پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے دبا ڈالا جا رہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کو جیپ کے نشان پر آزاد الیکشن لڑنے کے لیے بھی مجبور کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں