ایک گھر سے 11 لاشیں برآمد ،تمام افراد کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے۔

ایک گھر سے 11 لاشیں برآمد ،تمام افراد کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے۔

ایک گھر سے 11 لاشیں برآمد ،تمام افراد کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے۔ 02 جولائی 2018 (10:14) 10:14 AM, July 02, 2018

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک گھر سے 11 لاشیں برآمد کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے۔

ضرور پڑھیں:ایک شہری نے اپنی ماں کے مرنے کی خبر 13 سال تک چھپائی رکھی،لیکن یہ اس نے دکھ میں نہیں کیا،بلکہ ۔۔۔۔خودغرضی کی انتہا پر آپکو بھی غصہ آ جائے گا۔

ضرور پڑھیں:پہلے زیادتی کی کوشش کی ،ناکامی پر زندہ جلا دیا۔

ضرور پڑھیں:بیٹیاں آج بھی زندہ دفن کی جاتی ہیں،نوزائیدہ بچی زندہ دفن

ضرور پڑھیں:بچی کو اہل خانہ نے دفنا دیا،رونے کی آواز سنکر کر قبر کھولی تو پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق تمام لاشیں ایک ہی خاندان کے افراد کی ہیں جو نئی دہلی کے ایک نواحی گاؤں بریری کے ایک گھر سے اتوار کو برآمد ہوئیں۔علاقہ پولیس کے ایک افسر وینیت کمار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ مرنے والے بیشتر افراد اسی گھر کے رہائشی تھے جہاں سے لاشیں ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 11 میں سے 10 افراد کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور ان کی لاشیں چھت سے لٹکی ہوئی تھیں۔مرنے والوں میں چار مرد اور سات خواتین شامل ہیں۔ مرنے والے گیارہویں شخص کی لاش ایک 70 سالہ خاتون کی ہے جو گھر کے فرش سے ملی۔پولیس نے بتایا ہے لاشیں متاثرہ گاؤں کے ایک پڑوسی نے اتوار کی صبح دریافت کیں جس نے پولیس کو اطلاع دی۔علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں