علامہ خادم حسین رضوی بھی سیاسی میدان میں سرگرم،کراچی پہنچ گئے،وہ لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر بیرونی قرضے اتا ریں گے اور ملک میں وی آئی پی کلچر اور سود کا ۔۔۔۔۔خادم حسین رضوی کا اعلان

علامہ خادم حسین رضوی بھی سیاسی میدان میں سرگرم،کراچی پہنچ گئے،وہ لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر بیرونی قرضے اتا ریں گے اور ملک میں وی آئی پی کلچر اور سود کا ۔۔۔۔۔خادم حسین رضوی کا اعلان

علامہ خادم حسین رضوی بھی سیاسی میدان میں سرگرم،کراچی پہنچ گئے،وہ لوٹی ... 02 جولائی 2018 (09:57) 9:57 AM, July 02, 2018

تحریک لبیک نے بھی عام انتخابات میں کامیابی کے لئے کراچی کا رخ کرلیا ہے۔ تحریک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ وہ لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر بیرونی قرضے اتا ریں گے اور ملک میں وی آئی پی کلچر اور سود کا خاتمہ کیا جائے گا۔

تحریک یارسول اللہ کے قائد علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں اتوار کے روز کراچی میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں لوگوں کی کافی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی شہر کی اہم شارع فیصل سے ہوتی ہوئی مزار قاعد اعظم پر رات گئے اختتام پذیر ہوئی۔ علامہ خادم رضوی نے ریلی کے شرکاء سے کئی مقامات پر خطاب بھی کیا۔ اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ 25جولائی کو ان کی جماعت پورے ملک سے کامیابی حاصل کرکے لوگوں کو حیران کردے گی۔امیر تحریک نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مسلسل دو بار اقتدار میں آنے والوں اور ہر حکومت میں شامل رہنے والی جماعت نے کراچی اور سندھ کو تباہ اور عوام کو زندہ درگور کر دیاہے۔ ان کے مطابق حکمرانوں نے اپنے عہد اقتدار میں تعلیم صحت، آبپاشی، محنت، تمام سرکاری اداروں کو کرپشن اور کمیشن کی نذر کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے عوام نے اپنے ووٹ کی مقدس امانت تحریک لبیک پاکستان کے دیانت دار نمائندوں کے سپرد کی تو کراچی میں امن و امان اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور اندرون سندھ عوام کی بدحالی کے خاتمے کے لئے تحریک لبیک پاکستان اپنے تھنک ٹینک کی تجاویز کے مطابق مکمل طور پر فلاحی منصوبہ تشکیل دے گی جس کے تحت شہروں میں صنعت وتجارت کو اور دیہات میں زرعی اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں انقلابی ترقی لائی جائے گی۔ علامہ خادم حسین رضوی نے مزید کہا کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو ملک میں واپس لا کر پاکستان کے تمام قرضے اتارنے ہیں اور ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کر کے پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہے۔

علامہ خادم حسین رضوی سندھ کے دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ حیدرآباد، میرپورخاص اور نوابشاہ بھی جائیں گے جبکہ کراچی میں وہ اس دوران خواتین کنونشن اور علماء و مشائخ کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

ضرور پڑھیں:بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کے لیے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔فضل الرحمان ایک مقناطیس ہے جدھر طاقت ہوتی ہے وہاں جا کر ۔۔۔۔۔۔عمران خان کا اکرم درانی کے گڑھ میں ایم ایم اے پر تنقیدی گولہ باری

ضرور پڑھیں:پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اگر سمندر کا پانی بھی میٹھا کرنا پڑا تو کریں گے،لیاری کوسمندر کا پانی نیچا کرکے ۔۔۔۔۔۔۔۔بلاول بھٹو زرداری کا اپنی نوعیت کا عجیب و غریب وعدہ

ضرور پڑھیں:پاک آرمی کے جوانوں نے التر پیک کو سر کرنے والے 3 غیرملکی پیما ﺅ ں میں سے 2 کو بچالیا

ضرور پڑھیں:بلاول کیبعد ایک اور جیالا خورشید شاہ کو بوسہ دینے میں کامیاب

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں آباد ہیں جو تحریک لبیک کا اصل ٹارگٹ ہیں۔ اس سے قبل جمعیت علمائے پاکستان اور دیگر مذہبی جماعتیں بھی کراچی اور حیدرآباد میں کافی اثر و رسوخ رکھتی رہی ہیں۔تحریک لبیک نے کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام 65 نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ اگرچہ یہ امیدوار کوئی نامی گرامی چہرے یا الیکٹیبلز تو نہیں لیکن اس کے باوجود اس بات کا امکان موجود ہے کہ وہ کراچی میں برسر پیکار دیگر اہم سیاسی جماعتوں کے ووٹ ضرور کم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں