بلاول کیبعد ایک اور جیالا خورشید شاہ کو بوسہ دینے میں کامیاب

بلاول کیبعد ایک اور جیالا خورشید شاہ کو بوسہ دینے میں کامیاب

بلاول کیبعد ایک اور جیالا خورشید شاہ کو بوسہ دینے میں کامیاب 02 جولائی 2018 (00:03) 12:03 AM, July 02, 2018

جیو نیوز کے مطابق روہڑی کے علاقے اچھی قبیوں میں خورشید شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں موجود جیالے نے خورشید شاہ کا بوسہ لینے پر بے حد اصرار کیا تاہم خورشید شاہ اس سے کتراتے رہے۔وہاں موجود دیگر رہنماوں نے بھی جیالے کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے اور پرجوش جیالے نے خورشید شاہ کا بوسہ لے کر ہی دم لیا جس پر خورشید شاہ نے ناگواری کا اظہار کیا اور جیالے سے ہاتھ چھڑوالیا۔

ضرور پڑھیں:بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کے لیے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔فضل الرحمان ایک مقناطیس ہے جدھر طاقت ہوتی ہے وہاں جا کر ۔۔۔۔۔۔عمران خان کا اکرم درانی کے گڑھ میں ایم ایم اے پر تنقیدی گولہ باری

ضرور پڑھیں:پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اگر سمندر کا پانی بھی میٹھا کرنا پڑا تو کریں گے،لیاری کوسمندر کا پانی نیچا کرکے ۔۔۔۔۔۔۔۔بلاول بھٹو زرداری کا اپنی نوعیت کا عجیب و غریب وعدہ

ضرور پڑھیں:پاک آرمی کے جوانوں نے التر پیک کو سر کرنے والے 3 غیرملکی پیما ﺅ ں میں سے 2 کو بچالیا

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں انتخابی مہم کے آغاز سے قبل عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔مزار کی حاضری کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو ایک شخص نے اجرک پہنائی اور بوسہ لینے کی کوشش بھی کی جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں