
الحدیدہ میں فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کے سربراہ کا بھائی ہلاک
01 ستمبر 2018 (11:48)یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں عرب اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں ایران نواز حوثی باغی گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا بھائی عبدالخالق الحوثی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
جمعہ کو علی الصباح عرب اتحادی فوج نے چھٹے انتہائی مطلوب حوثی لیڈر کو الحدیدہ میں باجل ڈاریکٹوریٹ میں ایک فارم میں نشانہ بنایا۔
عبدالخالق حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا بھائی ہے۔ چند روز قبل اس کا ایک اہم معاون بھی الحدیدہ میں مارا گیا تھا۔