وہ ریاست جہاں سانپوں کی منڈیاں لگتی ہیں۔

وہ ریاست جہاں سانپوں کی منڈیاں لگتی ہیں۔

وہ ریاست جہاں سانپوں کی منڈیاں لگتی ہیں۔ 01 جون 2018 (20:53) 8:53 PM, June 01, 2018

امریکہ کی ریاست ٹیکساس سانپوں کی عالمی منڈی ہونے کی وجہ سے عالمی شہرت کی حامل ہے۔ یہاں دنیا کے بہت سے ممالک کو غذائیت سے بھرپور اور لذید ترین منجمد سانپ برآمد کیے جاتے ہیں ۔

1976ء میں ریاست ٹیکساس کے شہر سویٹ واٹر جس کی آبادی تقرییاً تیرہ ہزار ہے سے تیرہ ہزار سانپوں کی زندہ پکڑا گیا۔ جن سے مختلف اقسام کے کھانے تیار کیے گئے۔ یہاں کے لوگ ایک خاص قسم کے ہک کے ذریعے سانپ کو زندہ پکڑتے ہیں ۔ زندہ سانپوں کے علاوہ یہ ماوہ سانپوں کا دودھ نکال کر کافی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں جو مختلف اقسام کی دوائیوں میں کام آتا ہے۔

کھالیں بھی فروخت کی جاتی ہیں ۔ جو مگر مچھ کی کھال کے بعد سب سے زیادہ مہنگی تصور کی جاتی ہے۔

اس کھال سے جوتے بنائے جاتے ہیں ۔ سویٹ واٹر میں متعدد بڑے بڑے ہوٹل ہیں جہاں سانپوں کے مختلف اقسام کے لذید کھانے پکتے ہیں اور لوگ سانپ کے قورمے اور کباب وغیرہ اس قدر ذوق و شوق سے کھاتے ہیں جسے فرائی چکن ہو۔

متعلقہ خبریں