پی ٹی آئی ن لیگ کا اوپنر اڑا کر لے گئی۔

پی ٹی آئی ن لیگ کا اوپنر اڑا کر لے گئی۔

پی ٹی آئی ن لیگ کا اوپنر اڑا کر لے گئی۔ 01 جون 2018 (20:11) 8:11 PM, June 01, 2018

لاہور: مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ذوالفقار کھوسہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔

اس موقع پر ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے تک مسلم لیگ کا حصہ رہے اور انہوں نے ن لیگ کو عروج کے وقت چھوڑا۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےچند ماہ قبل ذوالفقار کھوسہ کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی تاہم اس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ذوالفقار کھوسہ کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کا الیکشن ملک کی تقدیر بدلے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شاہ محمود قریشی کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مسلم لیگ نواز کے رہنما ذوالفقار کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کررہے ہیں.

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں، ذوالفقار کھوسہ کی عزت اور نا م ہے، ان کی شمولیت پر بہت خوش ہوں.

ذوالفقار کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ اب صرف ن لیگ بن گئی ہے، مسلم لیگ سے جدا ہوا ہوں جب وہ عروج پر تھے، اقتدار میں آئے تو مشرف کے وزیر نوازشریف کے وزیر بن گئے.

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی قیادت پر اعتماد کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے.

ذرائع کے مطابق ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت سے ناراض ہیں اور ان کےتحفظات دور کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ۔

متعلقہ خبریں