خدا نے کہا ہے کہ میں پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز خریدوں۔پیروکار چندہ دیں ۔امریکی پادری کی انوکھی منطق

خدا نے کہا ہے کہ میں پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز خریدوں۔پیروکار چندہ دیں ۔امریکی پادری کی انوکھی منطق

خدا نے کہا ہے کہ میں پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز ... 01 جون 2018 (18:36) 6:36 PM, June 01, 2018

امریکا میں ایک پادری نے اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ انھیں ان کا چوتھا جیٹ جہاز خریدنے کے لیے چندہ دیں کیوں کہ انہیں ایسا کرنے کے لیے ’خدا وند‘ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے۔

جیس ڈوپلانٹس نے بتایا کہ انھیں خدا نے کہا ہے کہ وہ پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز خریدیں۔

امریکی میں کسی پادری کا جہاز رکھنا غیرمعمولی نہیں ہے، لیکن اس چندے کی درخواست نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر صارفین نے کہا ہے کہ انھیں اس پر یقین نہیں آ رہا اور وہ بائبل کی آیات کا حوالہ دے رہے ہیں جن میں حرص اور 'جعلی پیغمبروں' سے خبردار کیا گیا ہے۔

کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ یہ رقم غریبوں کی مدد کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔

اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں 68 سالہ ڈوپلانٹس یوں وضاحت کرتے ہیں: 'آپ جانتے ہیں میرے پاس تین مختلف جیٹ جہاز رہے ہیں، میں نے انھیں استعمال کیا ہے اور انھیں یسوع مسیح کے لیے چلایا ہے۔

'بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پادریوں کے پاس طیارے نہیں ہونے چاہییں۔ میرا خیال ہے کہ پادریوں کے پاس ہر ممکن وسیلہ ہونا چاہیے، ہر ممکنہ ذریعہ، تاکہ انجیل کو دنیا بھر تک پہنچایا جا سکے۔'

متعلقہ خبریں