نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اوریا مقبول جان ؟ناصر کھوسہ کیبعد پی ٹی آئی دوبارہ کنفیوز۔۔۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اوریا مقبول جان ؟ناصر کھوسہ کیبعد پی ٹی آئی دوبارہ کنفیوز۔۔۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اوریا مقبول جان ؟ناصر کھوسہ کیبعد پی ٹی آئی دوبارہ ... 01 جون 2018 (18:17) 6:17 PM, June 01, 2018

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی جانب سے پیش کردہ اوریا مقبول جان نام واپس لے کر پی ٹی آئی نے ایاز امیر کا نام پیش کردیا۔ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں رابطوں کا فقدان سامنے آیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے مطابق انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تین نام دیئے ہیں جب کہ پنجاب میں سابق پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار نام سپیکر کو دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ایک اور یوٹرن لیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے تین نام دیئے تھے۔ جس میں اوریا مقبول جان کا نام بھی شامل تھا۔

ایک گھنٹے بعد ہی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پیش کردہ ناموں میں تبدیلی کردی گئی ہے پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی نے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے اوریا مقبول جان کا نام تبدیل کرکے ایاز امیر کا نام شامل کردیا ہے۔

پنجاب کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ایاز امیر کا نام چیئرمین عمران خان کے حکم پر تبدیل کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام تجویز کیے جس میں اوریا مقبول جان کی جگہ ایاز امیر کا نام شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ دو ناموں میں حسن عسکری اور یعقوب اظہار کے نام شامل ہیں , فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رابطوں کے فقدان کی وجہ سے کچھ غلط فہمی ہوئی۔

یاد رہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان آج طویل ملاقات کے بعد حکومت اور اپوزیشن نے 2، 2 نام نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے تجویز کیے تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اوریا مقبول جان اور یعقوب اظہار کے نام دیے گئے ہیں، جبکہ حسن عسکری کا نام ہم پہلے ہی دے چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جو نام آئے ہیں اس میں ایک قابل قبول ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 4 نام تجویز کررہے ہیں، جن میں اوریا مقبول جان کا نام شامل ہے، ایاز امیر کا نام چوتھے امیدوار کے طور پر دیا گیا

متعلقہ خبریں