شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدگی میں فرق معلوم نہیں ۔ چودھری نثارکا ری ایکشن

شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدگی میں فرق معلوم نہیں ۔ چودھری نثارکا ری ایکشن

شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدگی میں فرق معلوم نہیں ۔ چودھری نثارکا ری ایکشن 01 جون 2018 (13:05) 1:05 PM, June 01, 2018

ٹیکسلا: چودھری نثار میں بچپنا ہے- شہباز شریف کے بیان پر سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ :"بہت حیرت کی بات ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدگی میں فرق پتہ ہی نہیں -بچپنا وہ عمل ہے جو شہباز شریف اور ان کی پارٹی اس وقت رواں رکھےہوئے ہیں -غیر سنجیدگی یہ ہے کہ شہباز شریف اس کے مداوے کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے -ان کا کہنا تھا کہ :"تیس سال پرانے قصے کا ذکر کرنے کے بجائے موجودہ گھمبجر صورتحال پر اپنی توانائیاں صرف کریں "

یاد رہیکہ شہباز شریف نے چوھدری نثار کے متعلق بیان دیا تھا کہ ان میں بچپنا ہے۔

ا س سے قبل ن لیگ نے اپنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی - اس پارلیمانی کمیٹی میں کل چونتیس افراد شامل تھے -یہ کمیٹی 2018 میں کھڑے ہونے ولے ن لیگ کے کارکنوں کو ٹکٹ جاری کرے گی -

اس کمیٹی میں شہباز شریف مریم نواز اور خواجہ آصف کے علاوہ اکتیس مزید لوگ شامل ہیں -پارلیمانی کمیٹی میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا نام شامل نہیں تھا -

متعلقہ خبریں