خواجہ آصف کو سپریم کورٹ کی طرف سے نئے انتحابات سے قبل گفٹ

خواجہ آصف کو سپریم کورٹ کی طرف سے نئے انتحابات سے قبل گفٹ

خواجہ آصف کو سپریم کورٹ کی طرف سے نئے انتحابات سے قبل گفٹ 01 جون 2018 (12:08) 12:08 PM, June 01, 2018

اسلام آباد:پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایک مختصر فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کی نااہلی کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ 7 مئی کو خواجہ آصف کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیل کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر دیا ہے۔

خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کرنے والے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عثمان ڈار نے عدالت سے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کو مبارکباد دی اور ان سے اب مقابلہ عوامی عدالت [انتخابات] میں ہوگا۔

اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں