اب عمرے پر جانے والے زائرین نے یہ حرکت کی تو انہیں سخت سزا دی جائے گی۔عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر

اب عمرے پر جانے والے زائرین نے یہ حرکت کی تو انہیں سخت سزا دی جائے گی۔عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر

اب عمرے پر جانے والے زائرین نے یہ حرکت کی تو انہیں سخت سزا دی جائے گی۔عمرہ ... 01 جون 2018 (11:14) 11:14 AM, June 01, 2018

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کے مطابق عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونےکیساتھ 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی محکمے نے ایک بیان میں تمام غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی کہ وہ اپنے طے شدہ سفری شیڈول کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔

جوازات نے عمرے کے لئے آںے والے زائرین کو ہدایت جاری کی کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سال 2017ء کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 306 افراد نے عمرہ ادا کیا۔ ان افراد میں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔

متعلقہ خبریں