سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ اس ملک نے بنایا تھا۔امریکہ کا انکشاف

سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ اس ملک نے بنایا تھا۔امریکہ کا انکشاف

سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ اس ملک نے بنایا تھا۔امریکہ کا انکشاف 01 جون 2018 (10:34) 10:34 AM, June 01, 2018

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے اپریل میں سعودی آئل ٹینکر پر جو میزائل داغا تھا وہ ایران سے حاصل کیا گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بحر احمر میں جہاز رانی کو درپیش خطرہ اُس وقت واضح ہو کر سامنے آ گیا جب یہ دیکھا گیا کہ ایران کے بھیجے ہوئے میزائل نے کس طرح آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا۔

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کے زیر کنٹرول الحدیدہ بندرگاہ کے مغرب میں بین الاقوامی پانی میں سعودی آئل ٹینکر کو "حوثی ایرانی" حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ المالکی نے واضح کیا کہ اتحادی فورسز کے بحری جہازوں کی مداخلت کے بعد حملے کی کوشش ناکام ہو گئی اور آئل ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچا۔

کرنل المالکی نے زور دے کر کہا کہ یہ دہشت گرد حملہ آبنائے باب المندب اور بحر احمر میں بحری جہاز رانی اور عالمی تجارت کی آزادی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اس کے نتیجے میں ماحولیاتی اور اقتصادی نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں