قوم غریب اور لٹیرے امیر ہوگئے ، مولانا فضل الرحمن مقناطیس ہیں جہاں اقتدار ہو چمٹ جاتے ہیں،عمران خان

قوم غریب اور لٹیرے امیر ہوگئے ، مولانا فضل الرحمن مقناطیس ہیں جہاں اقتدار ہو چمٹ جاتے ہیں،عمران خان

قوم غریب اور لٹیرے امیر ہوگئے ، مولانا فضل الرحمن مقناطیس ہیں جہاں اقتدار ... 01 جولائی 2018 (23:51) 11:51 PM, July 01, 2018

بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ جو پارٹی اقتدار میں آتی ہے فضل الرحمان اس کے ساتھ ہوجاتا ہے ، سب جانتے ہیں 2002سے پہلے اکرم درانی کی پوزیشن کیاتھی لیکن آج وہ ارب پتی بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 100روپے تھی جو آج 125روپے ہوگئی ہے ۔ قوم غریب ہو گئی ہے لیکن جو نواز شریف اور زرداری کی طرح منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر لے گئے وہ امیر ہوگئے ہیں۔ بنوں کے لوگوں کے حالات خراب ہوئے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کے حالات ٹھیک ہوگئے ہیں۔ آج پاکستان میں بجلی بنگلہ دیش ، بھارت اور سری لنکا سے مہنگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے روپیہ گرے گا اس سے بجلی ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو تا جائے گا ۔ ہم نے کوشش کی پانی سے بجلی بنانے کی اور چار پراجیکٹ لگائے پن بجلی بنانے کے جس سے پہلی دفعہ 74میگاوٹ بجلی پیدا کی ۔ اس کے علاوہ تین سو چھوٹے چھوٹے پاور سٹیشن لگائے جس سے چھوٹے چھوٹے گاﺅں کو جہاں کبھی بجلی نہیں تھی بجلی میسر آئی ۔ اس کے علاوہ ہم نے 700میگاواٹ کے ایم او یو سائن کئے لیکن ”‘مجھے کیو ں نکالا‘ ‘ حکومت نے موقع نہیں دیا کیونکہ کہیں خیبر پختونخوا میں ترقی ہوگئی اور بیروز گاری ختم ہوگئی تو عمران خان شریفوں کا تختہ نہ الٹا دے،تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم غریب اور لٹیرے امیر ہوگئے ، مولانا فضل الرحمن مقناطیس ہیں جہاں اقتدار ہو چمٹ جاتے ہیں،

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے میرا خواب یہ ہے کہ ایک یتیم بچہ اٹھے اور سرکاری سکول میں جائے جہاں وہ ایسی تعلیم حاصل کرے کے ملک کا سب سے بڑا بزنس مین بن سکے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ایک عام آدمی محنت کرتا ہے تو اوپر آسکتا ہے لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہے ۔ میری کوشش ہے کہ میں سب سے پہلے سکولوں کی حالت کو ٹھیک کروں۔ ہم نے کے پی میں سکولوں کا نظام بہتر کیا جس سے بچے بڑی تعداد میں پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں گئے ۔ اس لئے میری یہ خواہش ہے کہ سب سے پہلے میں سکولوں کا نظام ٹھیک کروں ۔ ہم ایسا نظام بنائیں کے جو محنت کرے وہ اوپر آئے کیونکہ یہ لوگوں کو اوپر آنے ہی نہیں دیتے ۔ عمران خان نے کہا کہ 4ہفتے میں یہ فیصلہ ہوگا کہ یہ ملک قائداعظم کا پاکستان بنے گا یا چوروں اور ڈاکوﺅں کا پاکستان ر ہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ان سے موازنہ نہیں جو 6،چھ مرتبہ باریاں لے چکے ہیں ۔ آج پاکستان کی سب سے بہتر پولیس فورس کے پی میں ہے ۔ تاریخ میں پہلی بار کے پی میں قانون پاس ہوا ہے کہ کوئی سول کیس ایک سال سے اوپر نہیں جا سکتا ۔ کے پی میں تعلیم اور صحت کا نظام سارے پاکستان سے بہتر ہے ۔ہمار ی حکومت آنے سے پہلے 3000ڈاکٹر تھے آج 9000ہزار ڈاکٹر ہیں۔ ہیلتھ پالیسی دی ہے جس میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ غریب آدمی سال میں ساڑھے پانچ لاکھ تک کا علاج کروا سکتا ہے ۔

ضرور پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری چمی لینے پر برا منا گئے۔

ضرور پڑھیں:قرض کم کرنے کیلئے چین کی پاکستان کی شاندار مدد دوستی کا حق ادا کر دیا

ضرور پڑھیں:میں آج تک کبھی پاکستان نہیں آیا اور میری پاکستانی سیاست میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے، لیکن ایک بات جانتا ہوں آپ کا علاج۔۔۔۔۔۔۔مفتی اسماعیل مینک کا ریحام خان کو جواب

ضرور پڑھیں:شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کے حق میں کاغٖذات نامزدگی واپس لے لئے

عمران خان کا کہنا ہے کہ بنوں کے فرعون اکرم خان درانی کا مقابلہ کرنے کے لیے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ 2013 سے پہلے ان کی کیا حیثیت تھی لیکن آج کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب اکرم خان درانی آپ کے پاس آئے تو ان سے پوچھنا کہ آپ حکومت میں تھے تو قرضہ 14 ہزار ارب روپے سے 27 ہزار ارب روپے ہو گیا تو کدھر گیا یہ قرض اور قوم کیسے اتارے گی اس قرضے کو۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو مولانا کہنا مولانا کی توہین سمجھتا ہوں کیونکہ ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا مولانا نہیں ہو سکتا۔ فضل الرحمان ایک مقناطیس ہے جدھر طاقت ہوتی ہے وہاں جا کر جڑ جاتے ہیں اور کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ضرور بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اور درانی کے حالات بہتر ہوتے گئے لیکن بنوں کے لوگوں کے حالات ٹھیک نہیں ہوئے۔ عمران خان نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ سب سے پہلے سرکاری اسکولوں کا نظام ٹھیک ہو تاکہ ایک غریب کا بچہ بھی بڑھ کر آگے آ سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام ایسا ہو کہ جو محنت کرے وہ اوپر آئے لیکن اس ملک میں اکرم درانی جیسہ قبضہ گروپ لوگوں کو آگے نہیں آنے دیتا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بنگلا دیش، سری لنکا اور بھارت میں گیس، بجلی یہاں سے سستی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے پانی سے بجلی بنانے کی پوری کوشش کی، تیل، کوئلہ، ایل این جی سے بجلی بنائیں گے، ڈالر مہنگا ہوا تو ہر چیز مہنگی ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی میں ہماری حکومت کے سوا کسی نے بجلی کے منصوبے نہیں لگائے، کے پی حکومت نے چار مائیکرو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ بنائے، کے پی حکومت نے تین سو چھوٹے پاور اسٹیشن لگائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قوم غریب اور لٹیرے امیر ہوچکے ہیں، ملک کا نظام ایسا ہونا چاہئے جو محنت کرے وہ اوپر آئے، تھوڑے سے لوگ ملک پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، اکرم درانی جیسے لوگ ملک کو یرغمال بنا کر بیٹھے ہیں، 4 ہفتے بعد ہمارے ملک کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، فیصلہ ہوگا قائد اعظم کا پاکستان بنے گا یا چوروں کا پاکستان رہے گا۔

متعلقہ خبریں