آصف زرداری کی نواز شریف سے خفیہ ملاقات کی تردید۔طاقت کی سیاست کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بجائے وہ۔۔۔۔۔۔زرداری کا بڑا اعلان

آصف زرداری کی نواز شریف سے خفیہ ملاقات کی تردید۔طاقت کی سیاست کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بجائے وہ۔۔۔۔۔۔زرداری کا بڑا اعلان

آصف زرداری کی نواز شریف سے خفیہ ملاقات کی تردید۔طاقت کی سیاست کے ذریعے ... 01 جولائی 2018 (23:32) 11:32 PM, July 01, 2018

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر کو دیے گئے انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا کہ طاقت کی سیاست کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بجائے وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی مبارک باد دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں انتخابات کے بعد بھی ملک میں سیاسی استحکام کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔سابق صدرنے سابق وزیراعظم نواز شریف سے خفیہ ملاقات کی تردید کر دی ہے۔

ضرور پڑھیں:بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کے لیے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔فضل الرحمان ایک مقناطیس ہے جدھر طاقت ہوتی ہے وہاں جا کر ۔۔۔۔۔۔عمران خان کا اکرم درانی کے گڑھ میں ایم ایم اے پر تنقیدی گولہ باری

ضرور پڑھیں:شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کے حق میں کاغٖذات نامزدگی واپس لے لئے۔

ضرور پڑھیں:میں آج تک کبھی پاکستان نہیں آیا اور میری پاکستانی سیاست میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے، لیکن ایک بات جانتا ہوں آپ کا علاج۔۔۔۔۔۔۔مفتی اسماعیل مینک کا ریحام خان کو جواب

ضرور پڑھیں:قرض کم کرنے کیلئے چین کی پاکستان کی شاندار مدد دوستی کا حق ادا کر دیا

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیاری کوسمندر کا پانی نیچا کرکے بھی پانی پہنچائیں گے، لیاری ہمارا ہے اور ہم لیاری کے ہیں، ہمیں آگے جانا ہے ہم نہیں رکیں گے۔لیاری کے چیل چوک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا وعدہ پیپلزپارٹی کاوعدہ ہے لیاری میں پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ میں اپنے پہلے الیکشن کیلئے لیاری کا دورہ کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ واحد جماعت ہے جوانقلابی پروگرام لیکر آسکتے ہیں جوبے روزگار لوگوں کومالی امداد دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کوبچانا ہے اور لوگوں کوروزگار فراہم کرنا ہے۔ خواتین کو قرضے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی وال چاکنگ کرکے ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اگر سمندر کا پانی بھی میٹھا کرنا پڑا تو کریں گے، یہ میرا وعدہ ہے۔

قبل ازیں لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ ۔جب کہ لیاری بہار کالونی میں بلاول بھٹو کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری آئے۔جہاں کارکنان نے شدید احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں آگرہ تاج کالونی میں جونا مسجد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے کو روک لیا گیا۔ اور قافلے کو دوسری جانب موڑ دیا گیا۔اس دوران بلاول بھٹو کے حامیوں اور مخالف گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔جب کہ خواتین بھی مٹکے اٹھا کر احتجاج میں شریک ہوئیں۔حالات اتنے خراب ہو گئے کہ پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کرنا پڑا ۔اس کے علاوہ مظاہرین کی طرف سے " رو بلاول رو " کے نعرے بھی لگائے گئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے پانی کی فراہمی نہیں کی گئی اور ووٹ مانگنے آ گئے ہیں۔یاد رہے کہ لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بہت اثر و رسوخ تھا اور یہاں کے لوگ بھی پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرتے تھے تاہم اب لیاری کے لوگ بھی سہولیات فراہم نہ کرنے پرسراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ خبریں