ایران سے کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں کو ٹرمپ کی بڑی دھمکی

ایران سے کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں کو ٹرمپ کی بڑی دھمکی

ایران سے کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں کو ٹرمپ کی بڑی دھمکی 01 جولائی 2018 (22:42) 10:42 PM, July 01, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر امریکا پابندیاں عاید کردے گا۔ انھوں نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پر تیل کی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس سلسلے کو بند کردیا جائے۔

ضرور پڑھیں:بلیو وہیل وڈیو گیم ایک اور انسانی جان نگل گئی۔

ضرور پڑھیں:ایک نو مسلم خاتون داعش سے جان چھڑا کر اپنے ملک پہنچی تو وہاں ایک نئی مصیبت میں پھنس گئی۔بیچاری کیساتھ وہ ھو گیا جو اس نے سوچا بھی نہ ہو گا۔

ضرور پڑھیں:اہم مغربی ملک میں ڈاکٹر جنسی درندہ نکلا،ایک نہیں دو نہیں بلکہ درجنوں خواتین کرتا رہا،طریقہ وہ اختیار کیا کہ ھر کوئی چکرا گیا۔

ضرور پڑھیں:اسرائیلی فوج کے ٹینک اور توپ خانے شام کی سرحد کے قریب نصب

ضرور پڑھیں:ترک فضائیہ کے کردوں پر تابڑ توڑ حملے،

انھوں نے فاکس نیوز کے پروگرام سنڈے مارننگ فیوچرز کی میزبان ماریہ کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ اگر کوئی تیل کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کررہا ہے تو یہ اوپیک ہے۔اس تنظیم کے رکن ممالک کو یہ سلسلہ بند کردینا چاہیے کیونکہ ہم ان میں سے بہت سے ممالک کو تحفظ مہیا کررہے ہیں‘‘۔جب صدر ٹرمپ سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر پابندیاں عاید کردیں گے؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہا:’’ جی ہاں ، یقیناً ۔ہم یقینی طور پر یہی کچھ کریں گے‘‘۔

متعلقہ خبریں