دبئی میں خودکشی کرنے والے افرا کی تعداد بڑھنے لگی،وجوھات حیران کن،ایشیائی سر فہرست

دبئی میں خودکشی کرنے والے افرا کی تعداد بڑھنے لگی،وجوھات حیران کن،ایشیائی سر فہرست

دبئی میں خودکشی کرنے والے افرا کی تعداد بڑھنے لگی،وجوھات حیران کن،ایشیائی ... 01 جولائی 2018 (22:05) 10:05 PM, July 01, 2018

دُبئی میں رواں سال اب تک 25 کے قریب افراد اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکے ہیں جب کہ 50 افراد کی جانب سے خود کُشی کی کوشش ناکامی سے دوچار ہوئی۔ خود کُشی کے ان واقعات میں 60 فیصد کی وجہ ذہنی دباؤ بتائی جا رہی ہے‘ 35 فیصد افراد نے خاندانی معاملوں کی بناء پر خود کو ہلاک کیا جبکہ 10 فیصد معاشی تنگی اور قرضوں کے باعث ایسا انتہائی اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوئے۔

ضرور پڑھیں:پہلے زیادتی کی کوشش کی ،ناکامی پر زندہ جلا دیا۔

ضرور پڑھیں:بیٹیاں آج بھی زندہ دفن کی جاتی ہیں،نوزائیدہ بچی زندہ دفن

ضرور پڑھیں:بچی کو اہل خانہ نے دفنا دیا،رونے کی آواز سنکر کر قبر کھولی تو پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔

ان اعداد و شمار کا انکشاف دُبئی پولیس کی جانب سے ’خود کُشی۔۔۔ اسباب اور روک تھام کے طریقہ ہائے کار‘ کے عنوان سے منعقدہ ڈائیلاگ سیشن کے دوران کیا گیا۔ اس سیشن میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال نوّے افراد نے خود کُشی کی تھی جبکہ 101 افراد خود کُشی کی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے۔ خود کُشی کرنے والو ں میں زیادہ گنتی 30 سال سے کم عمر افراد کی تھی جبکہ بیشتر کا تعلق ایشیائی ممالک سے تھا۔

متعلقہ خبریں