بیٹیاں آج بھی زندہ دفن کی جاتی ہیں،نوزائیدہ بچی زندہ دفن

بیٹیاں آج بھی زندہ دفن کی جاتی ہیں،نوزائیدہ بچی زندہ دفن

بیٹیاں آج بھی زندہ دفن کی جاتی ہیں،نوزائیدہ بچی زندہ دفن 01 جولائی 2018 (21:11) 9:11 PM, July 01, 2018

برازیل میں نوزائیدہ بچی زندہ دفن ، پولیس نے7گھنٹے بعد بچی کو قبر سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا،جہاں بچی کی حالت تو خطرے سے باہر ہے لیکن اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افسوس ناک واقعہ وسطی برازیل کی ریاست میٹو گروسومیں واقع زنگو نیشنل پارک کے علاقے میں پیش آیا،جہاں متعدد قبائلی رہائش پذیر ہیں۔کمائییورا نامی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پولیس کو بتایا کہ بچی کی ماں نے پیدائش کے بعد بچی کو فرش پر بھی دے ماراتھا جس سے اس کے سر میں شدیدضرب بھی لگی تاہم بچی چوٹ لگنے کے باوجود زندہ رہی اور یہ لوگ سمجھے کہ بچی کی موت واقع ہو چکی ہے،لیکن افسوس یہ ہے کہ اس معاملے میں انتہائی غیر ذمہ داری اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا گیا۔

ضرور پڑھیں:بے شک اللہ پاک کی تخلیق کردہ ہر مخلوق بہترین ہے۔ ڈریگن فلائی کیمتعلق حیرت انگیز معلومات پڑھئے

ضرور پڑھیں:بایک عورت پچھلے دو سال سے اپنی زندگی گاڑی میں رہائش پذیر ہو کر گزار رہی ہے۔وجہ انتہائی پریشان کن

ضرور پڑھیں:ایک شہری نے اپنی ماں کے مرنے کی خبر 13 سال تک چھپائی رکھی،لیکن یہ اس نے دکھ میں نہیں کیا،بلکہ ۔۔۔۔خودغرضی کی انتہا پر آپکو بھی غصہ آ جائے گا۔

پولیس نے کمائییورا نامی قبیلے سے تعلق رکھنے والی بچی کی دادی کو حراست میں لے لیا،جس پر ارادہ قتل کا الزام ہے،پولیس نے بچی کی ماں کو بھی حراست میں لیا،جسے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا،کیس کی تحقیقات پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اس نکتہ پر تحقیقات کر رہی ہے کہ آیابچی کو مردہ سمجھ کر دفن کیا گیا یا بچی کو زندہ دفن کرنے کا ارتکاب جان بوجھ کر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں