
مھنگائی کی بیماری میں مبتلا عوام کوحکومت کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں کا زہریلا ٹیکا
01 جولائی 2018 (20:50)نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت99روپے50پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی، نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
ضرور پڑھیں:پاک آرمی کے جوانوں نے التر پیک کو سر کرنے والے 3 غیرملکی پیما ﺅ ں میں سے 2 کو بچالیا
ضرور پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری چمی لینے پر برا منا گئے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، یاد رہے کہ رواں ماہ 11جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی لیٹر21.41پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔