پاک آرمی کے جوانوں نے التر پیک کو سر کرنے والے 3 غیرملکی پیما ﺅ ں میں سے 2 کو بچالیا

پاک آرمی کے جوانوں نے التر پیک کو سر کرنے والے 3 غیرملکی پیما ﺅ ں میں سے 2 کو بچالیا

پاک آرمی کے جوانوں نے التر پیک کو سر کرنے والے 3 غیرملکی پیما ﺅ ں میں سے 2 کو ... 01 جولائی 2018 (20:28) 8:28 PM, July 01, 2018

پاک آرمی کے جوانوں نے التر پیک کو سر کرنے والے 3 غیرملکی پیما ں میں سے 2 کو بچالیا جبکہ ایک کوہ پیما ہلاک ہوگیا،تینوں کوہ پیما التر سر چوٹی پر انیس ہزار فٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔

ضرور پڑھیں:بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کے لیے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔فضل الرحمان ایک مقناطیس ہے جدھر طاقت ہوتی ہے وہاں جا کر ۔۔۔۔۔۔عمران خان کا اکرم درانی کے گڑھ میں ایم ایم اے پر تنقیدی گولہ باری

ضرور پڑھیں:پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اگر سمندر کا پانی بھی میٹھا کرنا پڑا تو کریں گے،لیاری کوسمندر کا پانی نیچا کرکے ۔۔۔۔۔۔۔۔بلاول بھٹو زرداری کا اپنی نوعیت کا عجیب و غریب وعدہ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاک فوج کے پائلٹس نے ہنزہ کے نزدیک چوٹی پرپھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں کوہ پیما الترسرچوٹی پر19 ہزارفٹ کی بلندی پرپھنس گئے تھے جن میں سے آسٹریا کے کوہ پیما کرسچین ہبرہلاک ہوگئے جبکہ برطانوی کوہ پیما ٹموتھی ملر اور بروس نورمنڈ کو بچالیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ہنزہ کی الترچوٹی کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے 3 غیرملکی کوہ پیما 19 ہزار فٹ کی بلندی پرپھنس گئے تھے۔

متعلقہ خبریں