بلاول بھٹو کا اپنے حلقے لیاری میں پتھروں اور رو بلاول رو کے نعروں سے استقبال،خواتین بھی ان ایکشن،خواتین کا انوکھا احتجاج

بلاول بھٹو کا اپنے حلقے لیاری میں پتھروں اور رو بلاول رو کے نعروں سے استقبال،خواتین بھی ان ایکشن،خواتین کا انوکھا احتجاج

بلاول بھٹو کا اپنے حلقے لیاری میں پتھروں اور رو بلاول رو کے نعروں سے ... 01 جولائی 2018 (18:59) 6:59 PM, July 01, 2018

لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ ۔جب کہ لیاری بہار کالونی میں بلاول بھٹو کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری آئے۔جہاں کارکنان نے شدید احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں آگرہ تاج کالونی میں جونا مسجد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے کو روک لیا گیا۔ اور قافلے کو دوسری جانب موڑ دیا گیا۔اس دوران بلاول بھٹو کے حامیوں اور مخالف گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔جب کہ خواتین بھی مٹکے اٹھا کر احتجاج میں شریک ہوئیں۔حالات اتنے خراب ہو گئے کہ پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کرنا پڑا۔اس کے علاوہ مظاہرین کی طرف سے " رو بلاول رو " کے نعرے بھی لگائے گئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے پانی کی فراہمی نہیں کی گئی اور ووٹ مانگنے آ گئے ہیں۔یاد رہے کہ لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بہت اثر و رسوخ تھا اور یہاں کے لوگ بھی پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرتے تھے تاہم اب لیاری کے لوگ بھی سہولیات فراہم نہ کرنے پرسراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ خبریں