اہم اسلامی ملک دھماکوں سے گونج اٹھا

اہم اسلامی ملک دھماکوں سے گونج اٹھا

اہم اسلامی ملک دھماکوں سے گونج اٹھا 01 جولائی 2018 (18:42) 6:42 PM, July 01, 2018

عراق میں پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز کرکوک صوبے کے داخلی راستے پر ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکا مئی میں ہونے والے انتخابات کے بیلٹ بکسوں کے گودام کے نزدیک ہوا۔

دھماکے کے سبب گودام کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ خودکش کارروائی تھی۔

متعلقہ خبریں