اسرائیلی فوج کے ٹینک اور توپ خانے شام کی سرحد کے قریب نصب

اسرائیلی فوج کے ٹینک اور توپ خانے شام کی سرحد کے قریب نصب

اسرائیلی فوج کے ٹینک اور توپ خانے شام کی سرحد کے قریب نصب 01 جولائی 2018 (17:48) 5:48 PM, July 01, 2018

اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز شامی سرحد پر اپنی عسکری کُمک بھیج دی جن میں ٹینک اور توپ خانے شامل ہیں۔ یہ پیش رفت اسرائیل شام سرحد کے نزدیک بشار کی فوج اور شامی اپوزیشن کی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کے بعد سامنے آئی ہے۔اسرائیلی فوج نے ٹوئیٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ "اتوار کی صبح تعینات کی جانے والی فورسز شامی گولان کے پہاڑی علاقے میں پیش رفت کی روشنی میں تیاری کا حصّہ ہے"۔ بیان کے مطابق اسرائیل شام کی خانہ جنگی میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق منگل کے روز دمشق کے ہوائی اڈے کے نزدیک لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ہتھیاروں کے گوداموں کو دو اسرائیلی میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔ماضی میں بھی اسرائیلی فوج درجنوں بار شام میں حزب اللہ کے عسکری اہداف پر حملے کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں